عاشورہ پر سرکاری ملازمین 3 چھٹیاں کرینگے
لاہور (خصوصی رپورٹر) عاشورہ پر سرکاری ملازمین تین اکٹھی چھٹیاں کریں گے۔ حکومت کی طرف سے امسال بھی 9 اور 10 محرم الحرام کی مناسبت سے جو 23 اور 24 اکتوبرکو آرہے ہیں (جمعہ اور ہفتہ) کو عام تعطیلات کا اعلان کیا جائیگا جبکہ اس سے اگلے روز اتوار کی تعطیل ہو گی۔ دوسرے شہروں سے روزگار اور تعلیم کے سلسلہ میں آئے پردیسیوں نے تین اکٹھی چھٹیوں کو دیکھتے ہوئے گھروںکو جانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے جو پیر کے روز واپس آئیں گے۔