لاہور اور گھوٹکی میں تصادم تحریک انصاف کے 7 کارکن زخمی
لاہور، گھوٹکی (نوائے وقت رپورٹ) لاہور اور گھوٹکی میں تصادم کے دوران تحریک انصاف کے 7 کارکن زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں روڈ پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے تین کارکن زخمی ہوگئے۔ سمن آباد میں بھی مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم ہوگیا۔ تاہم کوئی کارکن زخمی نہیں ہوا۔ ادھر گھوٹکی میں پارٹی جھنڈے لگانے پر دو سیاسی جماعتوں میں تصادم ہوگیا جس میں پی ٹی آئی کے چار کارکن زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔