سعودی کیڈٹ کی موت کے اسباب کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہو گا: پولیس
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ساجد کیانی نے کہا ہے کہ تھانہ آبپارہ کے سیکٹر جی سیون فور کے گیسٹ ہائوس میں سعودی عرب کے کیڈٹ کی موت کے اسباب کا تعین پوسٹمارٹم رپورٹ ملنے پر ہوگا کیونکہ متوفی کیڈٹ کے جسم پر کوئی ظاہری نشان موجود نہیں۔ سی آئی اے میں پریس کانفرنس سے خطاب کے موقع پر صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تھانہ شہزاد ٹائون کے علاقے میں برطانیہ پلٹ میاں بیوی پر فائرنگ میں عورت کے جاں بحق ہونے کی تفتیش جاری ہے تاہم یہ خاندانی رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔