معاشی اور سیاسی استحکام کیلئے امن سب سے بڑی ضرورت ہے: مولانا امجد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی نے کہا ہے کہ معا شی اور سیاسی استحکام کے لئے امن سب سے بڑی ضرورت ہے قیام امن کے لئے مذ ہبی جماعتوں کے ساتھ سیاسی جماعتوں اور عوام کو بھی اس کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ پاکستان کے خلاف ہر سازش بری طرح نا کام ہو گی، وطن میں اخوت اور محبت کا پیغام خلفائے راشدینؓ اہل بیت ؓاور صحابہ کرام ؓکے پیغام محبت کے ذریعے ہی دیا جا سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جے یوآئی کے قائم مقام جنرل سیکرٹری مولانا محمد امجد خان نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع مو لا نا سیف الدین سیف ،حافظ اشرف گجر ،قاری نذیر احمد،،محمد افضل خان ،مفتی شمس الحق،حا فظ عبد الودود شاہد اور دیگر مو جو د تھے انہوں نے کہا کہ اسلام سلامتی اور امن کا پیغام لایا انہوں نے کہا پیغام اسلام کو پھیلانے کے لئے ہر منبر و محراب سے آواز بلند ہونی چاہیے۔