سعودی عرب میں مسجد پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے: اعجاز ہاشمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے سعودی عرب میں ایک بار پھر مسجد میںدہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکام سے سخت سکیورٹی انتظامات کا مطالبہ کیا ہے۔اپنے ردعمل میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ تمام مذاہب اور مسالک کو اپنے عقیدے کے مطابق عبادت کا حق عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے۔ معاشرے میں تحمل ، برداشت اور ایک دوسرے کے لئے احترام کے جذبات ضروری ہیں۔ داعش سعودی عرب کے لئے خطرہ بنتی جارہی ہے۔