کسی شخصی ضابطہ اخلاق کی بنیاد پر قانون سازی کی ضرورت نہیں : نیاز حسین نقوی
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر علامہ نیاز حسین نقوی نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی شخصی ضابطہ اخلاق کی بنیاد پر قانون سازی کی ضرورت نہیں۔ کسی بھی فورم کو انتشار کے لئے استعمال کرنے کے منفی ہتھکنڈوں کو قبول نہیں کریں گے۔ ملی یکجہتی کونسل کا ضابطہ اخلاق بہت جامع اور متفقہ ہے۔ اس پرمولانا شاہ احمد نورانی مرحوم ، قاضی حسین احمدمرحوم، مولانا سمیع الحق ، علامہ ساجد علی نقوی، پروفیسر ساجد میر، مولانا فضل الرحمان اور دیگر اکابر علما کے دستخط موجود ہیں۔