3827 ہیروں سے مزین انگوٹھی ریکارڈ بک میں شامل
نئی دہلی (نیٹ نیوز) جگمگاتے ہیرے جڑے زیورات خریدنا ہمیشہ سے خواتین کی خواہش رہی ہے لیکن دیکھنا ہے کہ اس انگوٹھی کو کون خریدتا ہے جو کوئی ایک یا دو نہیں بلکہ ہزاروں ہیروں سے مزین ہے۔ بھارت کی ایک کمپنی نے تین ہزار 827 سفید ہیروں سے سجی ایسی انگوٹھی تیار کی ہے جو مور سے مشابہت رکھتی ہے۔