اہلسنت والجماعت کے سرپرست اعلیٰ خلیفہ عبدالقیوم انتقال کر گئے
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) اہلسنت والجماعت کے سرپرست اعلیٰ خلیفہ عبدالقیوم انتقال کر گئے۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور گزشتہ روز نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ خلیفہ عبدالقیوم خیبر پی کے اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ اسلام آباد میں انکی نماز جنازہ مولانا عبدالرئوف نے پڑھائی۔ مولانا فضل الرحمن خلیل، علامہ اورنگزیب فاروقی سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔