معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس بیت گیا

معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس بیت گیا۔معروف کامیڈین طارق ٹیڈی 12اگست 1976ء میں فیصل آباد میں پیدا ہوئے، انہوں نے کم عمری میں ہی اپنے آبائی شہر سے سٹیج اداکاری کا آغاز کیا، طارق ٹیڈی لاہور منتقل ہوئے تو ان کے کیریئر کو چار چاند لگ گئے، انہوں نے متعدد سٹیج ڈراموں میں پرفارم کیا اور خوب داد سمیٹی۔طارق ٹیڈی کے مشہور ڈراموں میں چالاک طوطے، ماما پاکستانی، سب کہو بارہ روپیہ، ربا عشق نہ ہووے، حسن میری مجبوری، جی کردا، کریزی، مٹھیاں شرارتاں، خوش آمدید اور دوستی شامل ہیں۔معروف کامیڈین بڑی سکرین پر بھی جلوہ گر ہوئے، 2004ء میں فلم’’ سلاخیں‘‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔طارق ٹیڈی کچھ عرصہ جگر کے عارضہ میں مبتلا رہنے کے بعد 19 نومبر 2022ء کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

مولانا قاضی شمس الدین

ڈاکٹر ضیاء الحق قمرآپ 1916ء مطابق 1334ھ کو کوٹ نجیب اللہ، ہری پور ہزارہ میں مولانا فیروز الدین کے ہاں پیدا ہوئے۔آپ کا تعلق ایک ...