تینوں تھیٹروں پر پرانے ڈرامے فنکاروں کی تبدیلی کے ساتھ پیش
ملتان(سماجی رپورٹر)شہر کے تینوں تھیٹروں پر پرانے ڈرامے فنکاروں کی تبدیلی کے ساتھ پیش کر دیئے گئے ہیں۔ریکس آڈیٹوریم کے ڈرامہ" شہنشاہ پارٹ ٹو" میں اداکارہ لائبہ خان، وجیہہ علی،مستانی ناز ،آنچل خان ،بابر تھیٹر کے ڈرامہ "کڑیاں لاہور دیاں" میں اقصیٰ ملک،نازلی نور ،نسیرا نور ،پیا رانی،فاروق شہزاد جبکہ سنگم تھیٹر کے ڈرامہ "ساجن رنگ رنگیلا" میں عروج چوہدری ،پاکیزہ خان ،ایشا چوہدری،رمشا ملتانی اور شاہد کمپیوٹر کو کاسٹ کیا گیا ہے۔