اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کام کرنا عبادت سمجھتا ہوں
کیپٹن عاصم ملک
دبئی میں مقیم ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حکومت اور اپوزیشن کو ملکی ترقی و استحکام کے لئے تمام تر اختلافات کو بالاے طاق رکھتے ہوئے کام کر نا چاہئے تاکہ وطن عزیز علامہ اقبال اور باباے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے خوابوں کی حقیقی تصویر بن سکے کیونکہ پاک وطن کے جوانوں میں تیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور وہ بیرونی ممالک میں بھی اپنے جوہر دکھا رہے ہیں،ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم نے ہی اسکی تعمیر اور ترقی کے لئے مل جل کر کام کر نا ہے۔ جہان تک بیرون ملک پاکستانیوں کا تعلق ہے تو اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کام کرنا عبادت سمجھتا ہوں اور یہ عبادت کرکے مجھے بہت خوشی محسوس ہوتی ہے، میری خوا ہش ہے کہ میں اوورسیز پاکستانیوں کے کام آسکوں، اوورسیز پاکستانیوں کو خوش اور مسائل سے آزاد دیکھنا چاہتا ہوں اس لیے میری بہترین کوششیں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے کل بھی تھیں اور آج بھی جاری ہیں، میرے ارادے وقت کیساتھ مضبوط ہورہے ہیں اور ان شاء اللہ بہت جلد میری کوششیں کامیاب ہوں گی۔