وسیب نیشنل تحریک کا لانگ مارچ کامیاب رہا: آصف خان
ملتان(سپیشل رپورٹر) وسیب نیشنل تحریک کے مرکزی چیئرمین آصف خان نے کہا کہ وسیب نیشنل تحریک کے زیر اہتمام نکلنے والا لانگ مارچ انتہائی کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے۔ کپاس پیدا کرنے والے اس خطہ کے عوام کپڑے سے محروم ہیں۔ گندم اگانے والے اس خطہ کے عوام کو آج دو وقت کی روٹی نہیں مل رہی ہے۔ ان محرومیوں کے خلاف ہم غاصب طبقہ سے جنگ لڑیں گے۔آج سرائیکی خطہ کی عوام اپنے حقوق کیلئے جاگ چکے ہیں اب عوام اپنے غضب شدہ حقوق جابر طبقہ سے چھین لیں گے حکومت فی الفور صوبہ سرائیکستان کا قیام عمل لائے نہ بصورت دیگر مارچ میں پھر بڑا لانگ مارچ نکالنے پر مجبور ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وسیب ہاؤس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔