اٹلی کے پاکستان میں سفیر آندریاس فیراریس نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ۔ترجمان پاکستان بحریہ کے مطابق اطالوی سفیر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
نیول چیف اور معزز مہمان نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ بحری تعاون پر بھی بات چیت کی ۔