محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر اہتمام ہفتہ شانِ رحمة للعالمین کے حوالے سے محفل میلاد (خواتین) کا انعقاد
لاہور(کلچرل رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر (پِلاک)، محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر اہتمام ہفتہ شانِ رحمة للعالمین کے حوالے سے محفل میلاد (خواتین) کا انعقاد کیا جس میں مشہور نعت خواں شاہدہ منی، حنا نصر اللہ، سائرہ طاہر، شبانہ عباس، ثمینہ ملک، بشریٰ صادق، ہُما عمران، نگہت اسما گلزار، سدرہ ستار شامل تھیں۔ پروگرام میں نظامت کے فرائض مشہور فلم سٹار نشو بیگم نے انجام دئیے۔ اِس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پِلاک ڈاکٹر صغرا صدف نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے اعلان کردہ ”ہفتہ شانِ رحمة للعالمین کے سلسلے میں پِلاک نے مختلف تقریبات کا انتظام کیا جن میں لیکچرز، محفل سماع اور محفل میلاد (خواتین) شامل ہیں۔ انہوں نے اِس بات کا بھی اعادہ کیا کہ پِلاک ہمیشہ ایسے بابرکت پروگراموں کا انعقاد کرتا رہے گا۔ آخر میں انہوں نے تمام سامعین و حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ محفل میلاد کے بعد سب نعت خواں خواتین نے بارگاہ رسالت میں کھڑے ہو کر درود و سلام پیش کیا اور دُعا کرائی گئی۔