کراچی، پک اپ میں آتشزدگی،بچہ جاں بحق، باپ زخمی

کراچی میں ایک پک اپ میں آگ لگنے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ باپ زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں ایک پک اپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
واقعہ کے وقت 2 سالہ بچہ آگےبیٹھا تھا اور ممکنہ طور پر بچے سے گاڑی کے دروازے اندر سے لاک ہوگئے۔آگ لگی تو گاڑی کے دروازے کھولنے کی کوشش کی گئی لیکن دروازہ نہ کھل سکا اور بچہ جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔ بچے کو نکالنے کی کوشش میں اس کا باپ بھی زخمی ہوگیا، بچے کی لاش اور اس کے زخمی باپ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔