30نومبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ ملکی سیاست کا اہم ترین جلسہ ثابت ہو گا‘میاں بشیراحمدودیگر
صادق آباد (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے رہنما ؤں سابق تحصیل ناظم میاں بشیر احمد ،چوہدری زبیر افضل ،میاں فرہاد علی ،میاں ناصر علی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 30نومبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ ملکی سیاست کا اہم ترین جلسہ ثابت ہو گا، میاں محمد شہباز شریف کے خلاف نائب کی طرف سے جھوٹے مقدمات اس بات کی نشاندہی ہے کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو انتقامی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنا رہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف آج بھی مقبول ترین لیڈر ہیں ۔