مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے 4کشمیری نوجوان گرفتار کرلئے

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ سے چار کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے آری ہل سے تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔ ادھر بھارتی فوجیوں نے ضلع پونچھ کے علاقوں سندربنی، اکھنور اور سرنکوٹ میں بھی تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروائیاں شروع کردی ہیں ۔