چین کے وزیر دفاع ووئی فینگ ہی نے امریکی وزیر دفاع مارک ایسپرسے ملاقات کی ہے فریقین نے دو طرفہ اعتمادکو فروغ دینے پر اتفاق کیا تاکہ چین امریکہ تعلقات کے لئے دوطرفہ فوجی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے. چینی وزارت دفاع کے ترجمان ووکیان نے کہا ہے کہ ملاقات مثبت اور تعمیری رہی، فریقین نے اتفاق ظاہر کیا کہ چین امریکہ فوجی تعلقات دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات کا اہم حصہ ہیں اور یہ صحت مندانہ اورمستحکم دوطرفہ فوجی تعلقات نہ صرف چین اور امریکہ کے فائد میں ہے بلکہ علاقائی و عالمی امن اور استحکام کیلئے بھی فائد ہ مند ہے ,دونوں فوجیں دونوں ممالک کے رہنماﺅں کی طرف سے طے پانے والے اتفاق رائے پر سختی سے عمل کریںگی، عملی تعاون کو فروغ،انتشار کو روکنے میں تعاون کریں گی تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے،ووئی نے تائیوان ، جنوبی چینی سمندر اور ہانگ کانگ سے متعلق اپنے موقف کا بھر پور اظہار کیا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین ہمیشہ تائیوان کا مسئلہ پر امن ذرائع سے حل کرنے کا خواہشمند رہا ہے اور چین جنوبی چینی سمندر پر اپنی علاقائی خود مختاری کے تحفظ کیلئے پر عزم ہے ،انہیں امریکہ سے کہا کہ وہ تائیوان کے مسئلے کواحتیاط سے حل کرے اور جنوبی چینی سمندر کے مسئلے پر طاقت آزمائی سے باز رہے ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024