لبنانی دارالحکومت بیروت کے وسطی حصے میں سکیورٹی فورسز کے اضافی دستے تعینات

لبنان کے دارالحکومت بیروت کے وسطی حصے میں سکیورٹی فورسز کے اضافی دستے تعینات کر دئیے گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ تعیناتی پارلیمانی اجلاس کے موقع پر کی گئی ۔ دوسری جانب مظاہرین نے کہا کہ وہ اجلاس کے انعقاد کو روکیں گے کیونکہ وہ حکمران اشرافیہ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ لبنان میں ایک ہفتے کی بندش کے بعد بینک کھول دیئے گئے ۔ بینکوں پرپابندی ہے کہ وہ صارفین کو ایک ہفتے کے دوران صرف ایک ہزار ڈالر ادا کرسکیں گے۔ لبنان میں سیاسی اور معاشی بے چینی کے باعث ایک ماہ سے مظاہرے جاری ہیں اور اس دوران وزیراعظم سعد الحریری مستعفی ہو چکے ہیں۔