لیگی رہنمائوں نے کہا ہے کہ نواز شریف لندن سے خود واپس آئے اور مقدمات کا سامنا کیا، صحت یابی کے بعد دوبارہ وطن لوٹیں گے، عوام کی حکمرانی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے لاہور ایئرپورٹ پر نواز شریف کو لندن روانہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت عدالت نے دی، وزیراعظم نے بھی ڈیل کی تردید کی، زرداری کے ساتھ بھی وہ ہی سلوک ہونا چاہیے جس کا سابق صدر مستحق ہوتا ہے، انہیں کیوں گرفتار کیا گیا اس کی سمجھ نہیں آئی،پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پانچ سال قوم کی خدمت کی اور ویسے بھی پوری دنیا میں سابق صدور کا پروٹوکول ہے ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز، خواجہ برادران، شاہد خاقان عباسی اور دیگر لیگی رہنمائوں کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا گیا ۔لیگی رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ نواز شریف کے مرض کی تشخیص نہیں ہوسکی، ان کی صحت خراب تھی، ڈاکٹرز نے طبی معائنہ کرنے کے بعد یہاں سے روانہ کر دیا ہے، صحت مند ہونے کے بعد واپس آکر عوام کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف بیرون ملک تھے، واپس آکر جیل گئے، اب علاج کیلئے جا رہے ہیں پھر واپس آئیں گے، ریلیف ایسے نہیں ملتا، وزرا نااہل ہیں انہیں تبدیل کرلیں پھر بھی کچھ نہیں ہوگا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024