اولیاء کرام کی تعلیمات مشعل راہ : ہاشم زنجانی
لاہور (پ ر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانی و حضرت یعقوب حسین زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ اولیاء کرام کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ اولیاء کرام نے انسانیت کی خدمت اور انسانوں سے محبت کا درس دیا۔ خدمت اور محبت کے ذریعے دین پھیلایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت میراں حسین زنجانی کے 1011 ویں عرس کے سلسلہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انتظامی کمیٹیوں کا اجلاس سید ادریس شاہ زنجانی کی زیرصدارت ہوا جس میں سید فاخر محمد زنجانی ترجمان دربار شعیب بٹ‘ اشرف بٹ ایڈووکیٹ‘ خلیفہ سعید‘ خلیفہ ادریس‘ سہیل جاوا اور دیگر نے شرکت کی۔