اسلام خواتین کی تعلیم اور حقوق کے تحفظ کا سب سے بڑا داعی دین ہے:فرح ناز
لاہور( خصوصی نامہ نگار ) منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے کہا ہے کہ اسلام خواتین کی تعلیم اور حقوق کے تحفظ کا سب سے بڑا داعی دین ہے، اسلام کے ماڈریٹ ویژن کو پیش کرنے کیلئے سیرت النبی ؐ کے تمام گوشوں کو عام? الناس کے سامنے پیش کرنا ہو گا، اس ضمن میں منہاج القرآن ویمن لیگ نے پاکستان کے 150شہروں میں 3ہزار سیرت کانفرنسز منعقد کرنے کا پلان وضع کیا ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے میلاد کانفرنسز کے کلچر کو عام کر کے دنیا کے سامنے حضور نبی اکرم ؐ کی پاک سیرت کو پیش کیا ہے۔