ٹرین کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار14سالہ لڑکا شدید زخمی
لاہور(نامہ نگار) شاہدرہ ٹاؤ ن کے علاقے میں ٹرین کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار14سالہ لڑکا شدید زخمی ہو گیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ شاہدرہ ٹاؤ ن کے علاقے میں ریلوے پٹری عبور کرتے ہوئے ٹرین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار14 سالہ عبدالرازق شدید زخمی ہو گیا ہے ۔