لیگی کارکن قمر عباس کے جواں سالہ گمشدہ ذہنی معذور بیٹے ثمر عباس کا نوماہ گزرنے کے باوجود کوئی سراغ نہ مل سکا
رائے ونڈ (نامہ نگار) مرگی کے مریض (ن) لیگی کارکن قمر عباس کے جواں سالہ گمشدہ ذہنی معذور بیٹے ثمر عباس کا نوماہ گزرنے کے باوجود کوئی سراغ نہ مل سکا۔پولیس نے مقدمہ درج کرنے کی بجائے غریب کو گمشدگی رپورٹ درج کرکے ٹرخادیا تھا۔بستی امین پورہ کا رہائشی 50سالہ قمر عباس پریس کلب میں آکراپنی بے بسی اور معاشرتی بے حسی پر پھوٹ پھوٹ کر روتا رہا۔