مالی اور نائیجر کے سرحدی علاقے میں خصوصی آپریشن کے تحت گشت کرنے والے دستے پر ہونے والے حملے میں فوج کے 24 اہلکارمارے گئے جبکہ 29 زخمی ہوئے ہیں۔ فوج کے سرکاری ٹویٹ اکاﺅنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مالی اور نائیجر کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کاسراغ لگانے اور تعاقب کرنے کے لیے ٹانگوں ٹانگوں کے نام سے ایک دوطرفہ آپریشن شروع کیا گیا تھا جس کے دوران گشت کرنے والے فوجی گروہ پر حملہ کیا گیا جس میں 24 فوجی ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے جبکہ لڑائی کے دوران 17 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔ تِلوئی کے علاقے میں نائیجیرین فورسز نے 100 مشتبہ افرادکوپکڑ لیا اور 70 موٹر سائیکلوں کو تباہ کر دیا ہے، تاہم بیان میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ مبینہ دہشت گرد کس تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024