پاکستان کے 7کرکٹرز بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے
لاہور(آئی این پی)پاکستان کے 7کرکٹرز آئندہ ماہ ہونے والی بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے، ڈھاکا کی ٹیم میں تین پاکستانی کرکٹرز شامل ہیں۔بنگلا دیش پریمیئر لیگ 11دسمبر سے 16جنوری تک جاری رہے گی، لیگ میں پاکستان کے 7کرکٹرز بھی ایکشن میں ہوں گے۔کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ڈرافٹ اتوار کو منعقد ہوئے۔ سابق کپتان شاہد آفریدی، فاسٹ بولر وہاب ریاض اور جارح مزاج بیٹسمین آصف علی ڈھاکا پلاٹون کی نمائندگی کریں گے۔فاسٹ بولر محمد عامر کھلنہ ٹائیگرز کی ٹیم میں شامل ہیں۔ آل رانڈر محمد نواز اور فاسٹ بولر محمد عرفان کو راجشاہی رائلز کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ آل رانڈر عماد وسیم چٹاگانگ چیلنجرز کی ٹیم میں شامل ہیں۔دوسری جانب بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے لیے کھلاڑیوں نے پی سی بی سے این او سی مانگ لیا۔بی پی ایل میں سات قومی کھلاڑیوں نے شرکت کرنی ہے ۔ بی پی ایل میں وہاب ریاض ، آصف علی ،شاہد آفریدی نے شرکت کرنا ہے محمد عامر ، محمد نواز ، محمد عرفان اور عماد وسیم کا بھی لیگ کی ٹیم کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے ۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 6 دسمبر سے 11 جنوری تک شیڈول ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پی سی بی ٹی ٹین لیگ میں کھلاڑیوں کو این او سی نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔