نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے شروع ہوگا
ویلنگٹن(سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے مائونٹ مانگینوئی میں شروع ہوگا۔ انگلینڈ کی ٹیم اس سے قبل پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز 3-2 سے جیت چکی ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کین ولیمسن کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ انگلینڈ کی قیادت کے فرائض جو روٹ انجام دیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔