پرتگال اور انگلینڈ نے یورپین چیمپئن شپ 2020کیلئے کوالیفائی کرلیا
پرسٹینا(آئی این پی)یورپین چیمپئن شپ کوالیفائنگ رئوانڈمیں پرتگال اور انگلینڈ نے اپنے اپنے میچز جیت کر یورپین چیمپئن شپ2020کے لیے کوالیفائی کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال نے کوالیفائنگ رائونڈ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے یورپین چیمپئن شپ 2020 کے لیے کوالیفائی کرلیا، جبکہ انگلینڈ بھی اپنے کپتان ہینری کین کی بدولت ٹورنامنٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔یورپین چیمپئن شپ دوہزار بیس میں جگہ بنانے کے لیے کئی ٹیموں کے درمیان مقابلے جاری ہیں۔ رونالڈو کی پرتگال نے لکسم بورگ کو ہرا کر ٹائٹل کی دوڑ میں جگہ بنائی، رونالڈو نے پرتگال کے لیے ننیانواں گول اسکور کیا۔