پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا باغ جناح میں آغاز
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)) پنجاب لان ٹینس ایسوسی کے زیراہتمام چوتھی ای بی ایم پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2019ء ٹورنامنٹ کا باغ جناح ٹینس کورٹس میں آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن رشید ملک تھے۔ اس موقع پر اعصام الحق، عقیل خان، شہزاد خان، مزمل مرتضیٰ، کھلاڑیوں کی بڑی تعداد اور فیملیز بھی موجود تھیں۔ رشید ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ای بی ایم کی مینجمنٹ خاص کر چیئرمین خاور مسعود بٹ ، ڈائریکٹر شاہزین منیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اتنا شاندار ٹورنامنٹ سپانسر کیا۔ رشید ملک ڈی جی سپورٹس بورڈ، سیکرٹری سپورٹس بورڈ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے نشتر پارک میں ٹینس کورٹس منظور کیے۔ گزشتہ روز مختلف ایج گروپس میں مقابلے ہوئے۔ مینز سنگل میںایک اپ سیٹ ہوا جب حذیفہ عبدالرحمان نے نمبر تھری سیڈ محمد عابد کو 6-2, 6-2 سے ہرایا۔ محمد شعیب نے شاکر اللہ کو 6-3, 6-2 سے، بلال فاروق نے محمد زبیر کو 6-2, 6-1 سے، اعجاز احمدخان نے ثاقب حیات کو 6-4, 6-4 سے، یوسف خلیل نے اسرار گل کو 6-3, 6-3 سے، ہیرا عاشق نے فیضان خرم کو 6-0, 7-5 سے، احمد بابر نے عاشر علی خان کو 6-0, 6-0 سے، حسن ریاض نے اسد اللہ کو 7-6, 7-6 سے،سکندر حیات نے زریاب پیرزادہ کو 6-3, 6-4 سے، مزمل مرتضیٰ نے امن عتیق خان کو 6-2, 6-2 سے، مدثر مرتضیٰ نے وقاص ملک کو 7-6, 7-6 سے، یاسر خان نے عمران بھٹی کو 6-3, 6-3 سے، عقیل خان نے ابدال حیدر کو 6-2, 6-2 سے، احمد کامل نے ایم عبداللہ کو 6-2, 6-1 سے، احمد چودھری نے نعلین عباس کو 6-1, 6-0 سے ہرا کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔ بوائز انڈر 18 میں احمد کامل نے موسیٰ ہارون کو 6-0, 6-2 سے ہرایا۔