پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی لندن روانگی سے قبل ان کی رہائشگاہ جاتی امراءمیں ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور شریف میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کیا او رانہیں کچھ ادویات بھی دیں ۔ ائیر پورٹ پہنچنے پر ڈاکٹر عدنان نے ائیر ایمبولینس کے ساتھ آنے والے ڈاکٹر ز اور عملے کو نواز شریف کی میڈیکل ہسٹری کی رپورٹس فراہم کی ۔ ائیر ایمبولینس کے ڈاکٹروں اور عملے کی جانب سے دوبارہ نواز شریف کا طبی معائنہ اور کچھ ضروری ٹیسٹ کئے گئے اور ان کی رپورٹس آنے پر ائیر ایمبولینس کو اڑان بھرنے کی اجازت دی گئی ۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق ہوائی سفر کے دوران کسی بھی ایمر جنسی کی صورتحال کے پیش نظر وائٹ سیلز کے پانچ بیگز بھی ہمراہ رکھے گئے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38