جرمنی نے ایران پر زوردیا ہے کہ وہ ’قانونی‘ مظاہروں کا احترام کرے اور پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر اینجیلا میرکل کی خاتون ترجمان الرائیک ڈیمر نے ایک بیان میں کہا کہ لوگ جب دلیری کے ساتھ اپنے معاشی اور سیاسی تحفظات کا اظہار کررہے ہیں تو ہمیں ان کے جائز حق کو تسلیم کرنا چاہیے جیسا کہ اس وقت ایران میں ہورہا ہے۔انھوں نے کہاکہ ایرانی حکومت کو مظاہروں کا اس انداز میں جواب دینا چاہیے کہ وہ مکالمے کا آغاز کرے۔فرانسیسی وزارت خارجہ نے الگ سے ایک بیان میں کہا کہ وہ ایران میں رونما ہونے والے واقعات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔ اس نے فرانس کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ ایران میں اظہار رائے کی آزادی اور پرامن احتجاج کا احترام کیا جانا چاہیے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024