صوبائی وزیر پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ میاں صاحب خدارا بسیار خوری نہ کریں، ڈاکٹر عدنان اور شہباز شریف سے استدعا ہے کہ میاں صاحب کو بسیار خوری سے دور رکھیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پرواگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیمے کے نانوں اور نان ختائیوں سے میاں صاحب کو دور رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب خیروعافیت سے جائیں اور صحت مند ہوں، نیب کی حراست میں کھانا پینا میاں صاحب کے گھر سے ہی آتا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، ایک مجرم کو باہر جانے دیا جا رہا ہے، میری بات کو منفی نہ لیا جائے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024