ابرار الحق کی بطور چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد (وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کی بطور چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے ابرار الحق کو عہدے کا چارج لینے سے روک دیا ہے عدالت نے فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے 29نومبر تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی ہے ۔پیر کے روز جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل بنچ نے کیس کی سماعت کی عدالتی کاروائی شروع ہوئی تو عدالت نے ڈاکٹر سعید الہی کی درخواست کی سماعت کی تو سابق چیئرمین سعید الہٰی نے منصور احمد ایڈووکیٹ کے ذریعے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ادارے کے لیے غیر معمولی خدمات کے باعث 10 مارچ 2017 کو عہدے کی مدت میں تین سال کی توسیع کی گئی کونسل نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل کی تین سال کی مدت ملازمت میں توسیع 9 مارچ 2020 کو مکمل ہو گی تقرری کی مدت مکمل ہونے سے قبل ابرار الحق کی تعیناتی غیر قانونی ہے سابق چیئرمین نے عدالت کو بتایا کہ مجھے عہدے سے ہٹانے سے قبل کوئی نوٹس بھی نہیں دیا گیا درخواست گزار نے مزید کہا کہ ابرار الحق ایک اسپتال، پرائیویٹ کالج چلانے کے علاوہ اپنی این جی او کے لیے خیرات اور فنڈز بھی اکٹھے کرتے ہیںابرارالحق سہارا فاؤنڈیشن نامی این جی او کے سربراہ ہیں ان کی تقرری مفادات کے ٹکراؤ کے باعث بھی غیر قانونی ہے درخواست میں سیکرٹری کابینہ ڈویڑن، صدر مملکت، وزارت صحت اور ابرارالحق کو فریق بنایا گیا ہیاٹارنی جنرل انور منصور نے عدالت کو بتایا کہ صدر تقرری کے مجاز ہیں تو عہدے سے ہٹانے کا بھی اختیار ہے پٹیشنر کو عہدے سے ہٹانے اور نئی تقرری کے دو الگ نوٹی فکیشنز جاری ہوئے، اٹارنی جنرل نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ انہیں نئی تقرری کا نوٹی فکیشن مل گیا اور اپنی برطرفی کا نہیں فاضل چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم نوٹس جاری کرتے ہیں، آئندہ ہفتے اس معاملے کو دیکھیں گے اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ منیجنگ باڈی کو چیئرمین کی تین سال کی مدت کا تعین کرنے کا اختیار نہیں فاضل عدالت نے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب ابھی تو عدالت نے آپ کو نوٹس ہی نہیں کیا ہے درخواست گزار کے کونسل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر سعید الہی کی بطور چیئرمین تین سالہ مدت 9 مارچ 2020 کو مکمل ہو گی اس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ ایکٹ کی سیکشن کے بجائے رولز کا حوالہ دے رہے ہیںرولز اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے ایکٹ میں فرق ہے عدالت نے فریقین کے دلائل سنتے ہوئے مذکورہ حکم جاری کردیا عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 29نومبر تک ملتوی کردی ہے ۔