وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت اقتصادی اصلاحات کے ذریعے بہتری کی جانب گامز ن ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروزیراعظم عمران خان نیکہا کہ پاکستانی معیشت اقتصادی اصلاحات کے ذریعے بہتری کی جانب گامزن ہے، پہلے چارماہ میں مالی خسارہ 73.5 فیصد کم ہوا، کرنٹ اکائونٹ گذشتہ چارسال کی نسبت بہتری کی جانب گامزن ہے جب کہ جاری کھاتے 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس رہے۔نہوں نے معاشی اعدادو شمار شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ رواں سال اکتوبر میں برآمدات 20 فیصد سے زائد بڑھی ہیں جبکہ اکتوبر 2018 میں برآمدات میں اضافہ 9.6 فیصد تھا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ چار سال میں پہلی بار اکتوبر 2019 میں پاکستان کے کرنٹ اکائونٹ میں اضافہ ہوا۔ اکتوبر 2019 میں کرنٹ اکائونٹ کا بیلنس پلس 99 ملین ڈالر رہا جو ستمبر 2019 میں284 ملین ڈالر تھا۔انہوں نے لکھا کہ اکتوبر 2018 میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ ایک ہزار 280 ملین ڈالر تھا۔ انہوں نے پاکستان کے برآمد کنندگان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی مزید حوصلہ افزائی کی جائے گی،معاشی اصلاحات کا پھل ملنا شروع ہوگیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024