کراچی : مضر صحت گوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی دو ہزار کلو گوشت ضبط‘ ملزم گرفتار
کراچی(آئی این پی) کراچی میٹرو پولٹن کارپوریشن (کے ایم )کے محکمہ ویٹنری نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے زائد المعیاد اور مضر صحت گوشت ضبط کر لیا اور مضرصحت گوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف تھانہ مومن آبادمیں مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی والوں کو مضر صحت گوشت کھلانے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی۔