ایک تصویر ایک کہانی……
کلثوم بی بی وزن کرنے والی مشین لئے لاہور کی مختلف سڑکوں یا پارکوں کے باہر بیٹھ جاتی ہے اور وزن کرانے والوں سے پانچ روپے لیتی ہے۔ اس طرح وہ اپنے گھر کا خرچہ چلاتی ہے اس نے بتایا کچھ خدا ترس لوگ بھی آتے ہیں جو وزن کراتے ہیں اور پانچ روپے کی بجائے زیادہ پیسے بھی دے دیتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے وہ کسی کو اتنا غریب نہ کرے جس سے گھر کی خواتین بھی مزدوری کرنے پر مجبور ہو جائیں اتنی مہنگائی کبھی نہیں دیکھی جتنی اب ہے غریب آدمی گوشت تو کیا سبزی بھی پکانے کے قابل نہیں رہا کوئی سبزی لیں سو روپے سے کم نہیں ملتی حکومت مہنگائی پر کنٹرول کرے تاکہ غریب آدمی بھی خوشی کی زندگی بسر کر سکے (فوٹو: اعجاز لاہوری)