روٹ 33 پر ایل ٹی سی بحال کی بجائے: ناظم شوکت
لاہور (پ ر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے میٹرو بس سروس کو لاہور سے باہر فیصل آباد گوجرانوالہ سیالکوٹ و دیگر شہروں کیلئے بھی چلانے کی اپیل کی انہوں نے کہا کہ لاہور شہریوں کیلئے لاہور ٹرانسپورٹ بس نمبر 33، 3313 کا روٹ سروس بحال کیا جائے تاکہ لاہور کے شہری بآسانی ٹرانسپورٹ کی سہولت حاصل کر سکیں باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب گورنمنٹ مزید سپیڈو بس کافی تعداد میں لاہور روٹ پر چلانے کیلئے معاہدہ کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ سپیڈو کا معاہدہ دیگر شہروں کے روٹ پر کیا جائے۔