بغیر کنکشن 13 لاکھ روپے بل بھیجنے کا معاملہ، سوئی ناردرن نے تردید کر دی
لاہور (پ ر) صارف کے بغیر کنکشن 13لاکھ روپے بل بھیجنے کے واقعہ پر سوئی ناردرن گیس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سوئی ناردن گیس اس حوالے سے تردید کرتی ہے خبر حقائق پر مبنی نہیں ہے بلکہ ریکارڈ کے مطابق اصل صورتحال یہ ہے کہ ماہانہ ریڈنگ کے دوران ہمارے عملے نے میٹر ریڈنگ کاؤنٹر کو غائب پایا اور مزید برآں صارف غیر قانونی طور پر 15 گھروں کو گیس سپلائی میں ملوث پایا گیا لہذا اس غیر قانونی عمل کی وجہ سے صارف کا گیس کنکشن کاٹ دیا گیا اس غیر قانونی استعمال کی بناء پر جرمانے کی مد میں 1143376 روپے فروری 2013ء جاریکردہ بل میں صارف کوڈالے گئے جو کہ ابھی تک صارف کے ذمہ واجب الادا ہیں واجبات کی وصولی کیلئے گیس یوٹیلیٹی کورٹ حافظ آباد سے رجوع کر رکھا ہے ۔