پارٹی اجلاس میں تنظیم نواورمہنگائی کیخلاف سرگرمیاں تیز کرنے کافیصلہ کیاگیا:افضل کھوکھر
رائے ونڈ (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف کی قیادت میں اجلاس کے دوران پارٹی کی تنظیم نو اور بدترین مہنگائی ومعاشی بدحالی کے خلاف ملک گیر سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے اورکنونشنز کے انعقاد کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ اجلاس میں محمد نوازشریف کے حق میں عدالتی فیصلے پر اللہ تعالی کا شکر بجالاتے ہوئے کہاگیا کہ قوم، مخلص کارکنان اور انصاف کے حصول کی جدوجہد میں ساتھ دینے والے تمام افراد وشخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔اجلاس میں محمد نوازشریف کو ملک و قوم کے لئے تاریخی قربانیوں اور خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیاگیا۔