متروکہ وقف املاک بورڈ میں تبادلے
لاہور(خصوصی نامہ نگار)متروکہ وقف املاک بورڈ میں اسسٹنٹ انسپکٹرز و دیگر کے تبادلے ،راولپنڈی میں تعینات اسسٹنٹ انسپکٹر عاشق حسین ، اسسٹنٹ انسپکٹر سیدہ ازیلہ بتول کوپشاور ،اکائونٹنٹ اشتیاق احمد کو زونل آفس ملتان تعینات کر دیا گیا جبکہ چیئرمین سیل لاہور میں تعینات شہزاشریف کو لینڈ برانچ ، پشاور سے جمیل الرحمن کو چیئرمین سیل لاہور، ملتان سے نوید حسین کو کراچی،اکائونٹنٹ اشتیاق حسین کو فیصل آباد جبکہ انکی جگہ پر فیصل آباد سے شفیق عباس کا تبادلہ کر دیا گیا ۔کراچی سے رینٹ کلکٹر محمد ظریف اور قصور سے پٹواری محمد احمد کو گجرات جبکہ اوکاڑہ سے محمد لیاقت پٹواری کو قصور تعینات کر دیا گیا۔ ضلع بھکر سے اکاونٹنٹ وسیم احمد ملک کو اکاونٹس برانچ لاہور تعینات کر دیا گیا ۔مجاز اتھارٹی کے احکامات کے بعد ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن متروکہ وقف املاک بورڈ روشنا فوادنے تبادلوں کے احکامات جا ری کر دیے ۔