لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں"رکے بغیر ‘‘ کے عنوان سے ورکشاپ
لاہور(لیڈی رپورٹر) یہ علمی معیشت کا دور ہے جس میں نفسیاتی اور ہنر مند صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے پیشہ ورانہ ہنر سیکھنے کی ضرورت ہے، اگر آج طالبات کو ترقی یافتہ بنایا جائے تو یہ پائیدار ترقی کی طرف بڑھنے کی طرف قدم ہوگا۔ ان خیالات کااظہار گزشتہ روز شعبہ بین الاقوامی تعلقات لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میںکینیڈا سے آئے مہمان خصوصی فہد خان موٹیویشنل تھراپسٹ نے "رکے بغیر ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب میں کیا۔ ورکشاپ کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا ،خوف پر قابو پانا اور محدود عقائد سے الگ کرنا تھا۔دیگر مقررین میں ڈاکٹر بشریٰ خان، شبنم گل و دیگر شامل تھے۔