نوازشریف واپس نہ آئے تو توہین عدالت کی کارروائی شروع ہو گی :فیاض الحسن چوہان
لاہور(خصوصی نامہ نگار ) صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن قومی اورجمہوری اداروں کے خلاف پلان چار سو بیس لائے لیکن پندرہ دن کے پلان نو دو گیارہ کے تحت واپس چلے گئے ،مارچ اور دھرنے کی ناکامی کے بعد مولانا دل کے ہزار ٹکڑے ہونگے درد اپنوں سے ملا ہے گنگناہیں گے ،نارروال کے سقراط اور آل شریف کے منشی احسن اقبال نے عمران خان سے متعلق گھٹیا اور نا زیبا باتیں کیں ۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی عظمت ہے کہ انہوں نے نوازشریف کو علاج کیلئے اجازت دی ،آل شریف کے گماشتے احسان مندی کا جواب ایسے دے رہے ہیں جو افسوسناک ہے ،ہم شورٹی بانڈ چاہتے تھے کیونکہ یہ اللہ کے گھر بیٹھ کر معاہدے پر جھوٹ بولتے رہے ،حسین نواز ،حسن نواز،سلمان شہباز ،علی عمران اوراسحاق ڈار بھاگ چکے ہیں ۔ نوزشریف کا صحت مند ہونا حکومت کیلئے ضروری ہے۔صحتمند ہونے سے ہی اربوں ڈالر واپس آئیں گے ۔ اعتزاز احسن صوبائیت کی بات نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر کے ذریعے حمزہ اور سلمان اسمبلی میں آئے جس کا کریڈٹ عمران خان اور پرویز الہی کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ٹماٹر کی فارمنگ کی ہے ،جانتا ہوں سردیوں میں روایتی فارمنگ ختم ہو جاتی ہے ۔