کشمیر میں بھارتی کرفیو صدی کا سب سے بڑا ظلم ہے:حافظ شاہد حْسین
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) پاکستان سنی تحریک پنجاب کے صدر حافظ محمدشاہد حْسین نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی کرفیو صدی کا سب سے بڑا ظلم اور اقوام متحدہ کی رٹ ختم ہوچکی ہے ،کشمیر میں انسانیت کی بدترین تذلیل اور مظالم پرعالمی برادری کی خاموشی بے حسی ہے ،کشمیریوں کواقوام متحدہ کی قرار داد کی روشنی میں حق خود ارادیت نہیں دلایا گیا تو خطے کے ساتھ دنیا کا امن تباہ ہونے کا خدشہ ہے ،کشمیریوں کی نسل کشی مذہبی جنونیت اور دہشتگردی ہے،مسلم نسل کشی کو نہیں روکا گیا تو بھیانک نتائج نکلیں گے جس کی ذمہ دار ی عالمی برادری پر عائد ہوگی ،اْن کا کہنا تھا کہ بابری مسجد کا فیصلہ مذہبی جنونیت کو فروغ اور انصاف کا قتل ہے ،بھارتی عدلیہ کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے جو چند جنونی ہندؤوں کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے ،مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کیخلاف تعصب اور جنونیت کو فروغ دیکر انسانیت سوز مظالم کئے جارہے ہیں ۔