حکومت اور اپوزیشن کے غیر سنجیدہ رویّے نے کشمیریوں کو مایوس کردیا:اشرف جلالی
لاہور( خصوصی نامہ نگار )تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے رحیم یار خان، چیچہ وطنی، اوکاڑہ،گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی میں بڑے بڑے اجتماعات میں خطاب کرنے کے بعدلاہور واپسی پر میڈیا کے احباب سے گفتگو کرتے ہوئے کہاحکومت اور اپوزیشن کے غیر سنجیدہ رویّے نے کشمیریوں کو مایوس کر دیا ہے۔ بھارت کشمیر ہڑپ کر کے آگے بڑھ رہا ہے۔مگرحکومت پاکستان اور اپوزیشن مفادات کی بند ربانٹ میں مصروف ہیں۔مقبوضہ وادی میں انڈین آرمی کے لاکھوں ہندوؤں کے علاوہ دو لاکھ سِکھ بھی کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کر رہے ہیں اور پاکستان کے حکمران سکھوں کیلئے پلکیں بچھائے خوشی کر رہے ہیں۔ پاکستان کے حکمرانوں نے مقروض پاکستان کے اربوں روپے خرچ کر کے سکھوں، ہندوؤں اور قادیانیوں کیلئے راہداری کھول دی ہے۔