کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں سال اول کے طلبہ کے اعزاز میں تقریب
لاہور (نیوز رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں سال اول کے طلباء اور طالبات کے اعزاز میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ نئے آنے والے طلباء کے والدین نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔بچوں کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ایڈمیشن ملنے پر انکے والدین خوشی سے نہال تھے۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل کی زیرصدارت تاریخی لائبریری ہال میں ایک پرو قار تعارفی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔پروفیسر اسد اسلم خان، ڈین آف سرجری اور چیف ایگزیکٹو میو ہسپتال نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور کیای ایم یو میں داخلہ ملنے پر مبارکباد پیش کی۔پروفیسر خالد مسعود گوندل وائس چانسلر کے ای ایم یو نے اپنے خطاب میں آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور مبارکباد پیش کی۔پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی تاریخ پر روشنی ڈالی۔