حکومتی دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے :جواد احمد
لاہور(کلچرل رپورٹر)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ تمام حکومتی دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں ،عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی آلودگی میں پاکستان کا شمار کیا جانا ماضی اور حال کی حکومتوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے،ٹماٹر کے بعد ادرک اور لہسن کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی برداشت کا امتحان ہے ،پاکستان کا شما ر تو زرعی ملکوں میں کیا جاتاہے جہاں پر لوگوں کی بڑی تعداد اس شعبہ سے منسلک ہے مگر عوام تک سبزیوں کی ارزاں قیمت پر رسائی اب خواب بنتا جارہاہے ،تحریک انصاف کے ناکام دور حکومت میں مہنگائی اور بیروزگاری کا عفریت وباء کی صورت اختیار کرتا جارہاہے ۔