مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم ناقابل برداشت ہے: شنیلاروت
لاہور( لیڈی رپورٹر)پی ٹی آئی کی ایم این اے شنیلاروت نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم ناقابل برداشت ہے، وزیراعظم پاکستان نے پوری دنیا میں بھارتی ظلم کیخلاف بھرپور آواز بلند کی ہے،پاکستان ایٹمی طاقت ہے پاکستان کا بچہ بچہ محمدبن قاسم ، صلاح الدین ایوبی ، خالد بن ولید اوردیگر اکابرین کے جذبات سے سرشار ہیں،عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے حکومت دن رات کام کر رہی ہے، اپوزیشن جماعتیں عوام کو باہر نکالنے اور حکومتی امور میں رکاوٹ بننے کے دعوئوں کو اپنے سینوں میں ہی دفن کر دیں، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت ضرور پوری کرے گی ۔