وزیراعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل پرشہریوں کی شکایات کاازالہ نہ کرنے والے افسروں کا سختی سے نوٹس لیاہے۔وزیراعظم کے دفترکے ترجمان کے مطابق ہروزارت اورمحکمے میں گریڈبیس کے افسریا جوائنٹ سیکرٹری کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی قائم کی جائے گی۔کمیٹی سٹیزن پورٹل پرشکایات کاازالہ کرنے کے لئے مقررکئے گئے افسروں کی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔ترجمان نے کہاکہ وزیراعظم کے دفترنے تمام وفاقی اورصوبائی وزارتوں، ڈویژنوں اورمحکموں کو اس سلسلے میں اپنی جائزہ رپورٹس تین دن کے اندرپیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38