امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہاہے کہ وہ ایوان نمائندگان میں اُن کے خلاف مواخذے کی تحقیقات میں تحریری طورپرجواب دینے یاذاتی حیثیت میں پیش ہونے پرسنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔
ایوان میں مواخذے کی تحقیقات کرنے والے ڈیموکریٹس نے انہیں انکوائری میں گواہ کے طورپر ابھی باضابطہ طلب نہیں کیا۔ایوان کی انٹیلی جنس کمیٹی نے گزشتہ ہفتے مواخذے کی تحقیقات کے سلسلے میں پہلی سماعت کی۔