پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ یہ کہا گیا کہ کل ایک ارب ڈالر ملک آرہا ہے،پشاور کے لیے پچاسی ارب ہیں لیکن گلگت کے لوگ دوائی کے لیئے ترس رہے ہیں،جو سیاست آج کی جارہی ہے اس کو دیکھ کر افسوس ہورہا ہے۔ روہڑی کے گائوںنبی بخش جسکانی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عوام بنیادی سہولیات مانگ رہے ہیں، چترال کے تین پروجیکٹس کی آٹھ ارب کی اسکیم تھی وہ کاٹ دی گئی، پشاور شہر کی اسکیم چالیس ارب سے بڑھا کر پچاسی ارب کردی گئی، چترالیوں کے پاس سڑک نہیں، کھانے کے لئے دوائی نہیں مگر ان کی اسکیم بند کردی گئی ہے اور ہم ادھار لے کر خوشی منارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک حکومت آئی کہا میٹرو چلائیں گے، جب پیسا ہو تو سب کچھ کریں لیکن گٹنے ٹیک کر پھر ڈھول بجاتے ہیں افسوس ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے گلگت بلتستان کے مسائل حل کیے، پیپلز پارٹی کی سوچ سمند ر سے لے کر پھاڑوں تک ایک ہی ہے، آج بلاول بھٹو زرداری گلگت میں موجود ہیں ، پیپلز پارٹی پارلیامنٹ کا وقار بحال کرے گی. سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ30 نومبر 1962کو پیپلزپارٹی کا بنیاد رکھا گیا، اس پارٹی کو توڑنے کی کوشش کی گئی لیکن ناکام رہے ،اس کشتی کا بانی شھید ذوالفقار علی بھٹو ہے،کوئی کچھ نہیں کرسکتا، کیونکہ یہ پارٹی اسٹیبلشمینٹ سے جوڑ توڑ کے نتیجے میں نہیں بنی، ہم نے ہمیشہ عوامی سیاست کی ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024